رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی امیدوار کمیلہ ہیرس کو مشعل حوالے کرنے سے چند گھنٹے قبل پیش آيا۔
اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں، اگرچہ صدر بائيڈن نے براہ راست سیکورٹی کی کمی کا ذکر نہیں کیاتاہم کہا کہ وہ مظاہرین جو سڑک پر ہیں ان کا اپنا نقطہ نظر ہے۔
پولیس نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے اور لاٹھی چارچ کرکے انہیں کنوینش کے مقام پر جانے سے روکنے کی کوشش کی ۔
جنگ مخالف گروہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی اور اقتصادی حمایت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دی ہے۔
اس قبل کئی ہزار امریکی مظاہرین نے پیر کی صبح شکاگو کے یونین پارک میں جمع ہوکر ، جنگ غزہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن "اسرائیل کے لیے امریکی امداد بند کرو" اور "جنگ (غزہ میں) بند کرو" جیسے نعرے درج تھے۔
آپ کا تبصرہ